DHTML Menu / JavaScript Menu Powered by Milonic
Already a member? Sign In

Gender:
Age Range:
Country:
Marital Status:
 

Journals help
Resonate your identity with Naseeb journals. Express your opinions, share your thoughts, post your writings and connect with like minded people through the power of expression.

Login to my account
 

دُعا مانگنے کے آداب

By Kashmire
 
 

دُعا مانگنے کے آداب

سب سے پہلے اول و آخر درود شریف پڑھنا لازمی ہے ورنہ دعا قبول نہیں ہو گی

(دعاکرنے والے کو چائیے کہ) دل جمعی کے ساتھ دعا کرے، تمام غموں اورفکروں کو مجتمع کر لے(یعنی اپنی حاجت بارگاہِ الٰہی میں پیش کرے )، کمزوری وذلت کااظہار کرے، (اللہ عَزَّوَجَلَّ پر) ا چھی امید رکھے ، عاجزی وانکساری کے ساتھ دعا کرے، غربت و محتاجی دورکرنے کاسوال کرے، ڈوبنے والے کی سی کیفیت طاری کرے، بقدرِ استطاعت ذات باری تعالیٰ کی معرفت حاصل کرے، دعا کرتے ہوئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عظیم عزت وحرمت کو پیشِ نظر رکھے، اس کی بارگاہ میں توجہ کرتے ہوئے اپنی ہتھیلیاں پھیلا دے، اور دعا قبول ہونے کا یقین رکھے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات سے خوف زدہ بھی ہو کہ کہیں ناکام ونامراد نہ لوٹا دیا جاؤں اور خوش حالی کا منتظر رہے، دعا کرتے ہوئے باہمی دشمنی دل سے نکال دے، رحمتِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ کی اُمیدرکھتے ہوئے نیک نیتی سے دعاکرے ا ور دعا کے بعد آخر میں درود شریف پڑھ کر ہتھیلیوں کو چہرے پر پھیر لے ۔


الله پاک ہم سب کو عمل کی توفیق دے اور ہم سب کی ہر جائز اور نیک دعا قبول فرمائے .. آمین


صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

یہاں کی ہر پوسٹ آپ شئیر کیا کریں۔ جزاکم الله خیرا

 
   Comments: 1     Raters: 1     February 7, 2012 at 1:55pm         
 

5

 
 
The opinions expressed in this journal are of the author and not necessarily of Naseeb.

Add Comments

 
 

  Comments on this journal

SalmanJang (February 7, 2012 at 3:25pm)
like